Advertisement
Advertisement
Advertisement

علامہ خادم حسین رضوی کے خاندان کو 4738 سال قید و جرمانے

Now Reading:

علامہ خادم حسین رضوی کے خاندان کو 4738 سال قید و جرمانے

دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پرعلامہ خادم رضوی کے خاندان سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86کارکنوں کو 4738سال قید کا فیصلہ سنا یا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738سال قید ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق گزشتہ رات دس بجے عدالتی فیصلہ سنتے ہی پولیس نے تمام مجرموں کو حراست میں لے لیا اور تین بسوں میں ڈال کر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کڑے پہرے میں اٹک جیل لے گئے۔

یاد رہے کہ پنڈی گھیب پولیس نے 24 نومبر 2018کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پولیس ملازمین کو زخمی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت خادم رضوی کے بھائی امیر حسین اور انکے بیٹے محمد علی سمیت 87افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں ملزمان کی ضمانت ہوئی تو ان میں سےایک ملزم اعزاز الحق بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق عدالت نے 13 ماہ زیرسماعت رہنے والے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مختلف الزامات میں ملوث ہر مجرم کو مجموعی طور پر پچپن پچپن سال قید سخت دو لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ ودامان عدم ادائیگی جرمانہ 32ماہ مزید قید دینے کا حکم دیکر مجرموں کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم دیدیا۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے امیر حسین رضوی ،انکے صاحبزادے محمد علی اور دیگر دو مجرموں قاری مشتاق اور گلزار احمد کو اسلحہ برآمد ہونے کے جرم میں علیٰحدہ سے دو دو سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرموں کو مجموعی طور پر146سال سے زائد مزید سزا کاٹنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر