یسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں، مشعال ملک

حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں اور وہ ہمت ہار نے والے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کا یہ مطلب یہ نہیں ہمت ہار دی جائے، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہیے۔
مشعال ملک نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے جبکہ میرے والدین نے سکھایا مایوسی کفر ہے اور جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے وہی امر ہو جاتےہیں۔
کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا،مشعال ملک
حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ یسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہانچ ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یسین ملک تھے اور وہ آج کل ہندوستان کی تہاڑ جیل میں ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مشعال ملک نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے، بھارت کشمیریوں کے دل ودماغ پر قبضہ نہیں کرسکا، 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5اگست کو کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا، بھارت کرفیو کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کچلنا چاہتا ہے، بھارت کرفیو سے کشمیریوں کو اعصابی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، کشمیریوں کو جھکا لینا بھارت کے بس کی بات نہیں۔
مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو روپے پیسے اوربزور طاقت دبانا ناممکن ہے، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News