Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی، فردوس عاشق اعوان
آٹے

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی جبکہ آٹے کی سپلائی اور قیمتوں سے متعلق میڈیا پر منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی سپلائی اور قیمتوں سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی روک تھام ضروری ، جبکہ ملک بھر میں خوراک کی فراہمی وفاقی حکومت کا فرض ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت فلور ملز تک گندم پہنچانے میں ناکام رہی ہے، سندھ حکومت کو چاہیے گندم کی سپلائی کے عمل کو تیز کرے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو 4 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جو اس اسٹاک سے ایک لاکھ ٹن گندم اٹھا چکا ہے، البتہ سندھ حکومت گندم کو آٹا ملز تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت نے الیکشن کے لیے اصل قیمتوں کو چھپایا جبکہ موجودہ حکومت نے جو چیز جس قیمت میں ہے اسی قیمت میں مارکیٹ میں پیش کی۔

Advertisement

ملک بھرمیں آٹےکاشدید بحران ،زمہ دارکون ؟

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا  تھا کہ کہ آٹے کے مصنوعی بحران پر ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے، 20 کلو کا تھیلا 805 روپے سے زائد فروخت پر ایکشن ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہےجبکہ وزیر اعظم نے  بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ واویلا کرنے والا سیاسی یتیموں کا ایک ٹولہ ملک میں تاثر دے رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی لیکن حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر 5 سال پورے کرے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے مزید کہا کہ اس وقت عوامی خوش حالی کے لیے اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں، ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں سے بات جاری ہے اور انشا اللہ اس حوالے سے جلد عوام کو خوش خبری دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر