عالمی مالیاتی فنڈ اورایشیائی ترقیاتی بینک کے صدور سے عمران خان کی ملاقات
                                                                              وزیراعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدور سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں آئی ایم ایف کی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور، معاشی پروگرام پر پیشرفت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری ، سرمایہ کاری کے بارے میں سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی اورگورنر سٹیٹ بنک رضا باقر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نومنتخب صدر ماساتسوگو اساکاوا کی بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کے لئے خصوصی مالیاتی لائحہ عمل اختیار کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہیں، بینک نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور اس میں جدت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ پ پاکستان بینک کے نومنتخب صدر کی قیادت میں بینک کے ساتھ تعلقات اور اشتراک کار کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے ۔
پاکستان میں استحکام کے لیے افغانستان میں پائیدارامن ضروری ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بینک کے برسوں پر محیط دیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی اراکین میں شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پچاس سال سے زائد عرصے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتہائی اچھا شراکت دار ہے جبکہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہم نے مالیاتی ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اصلاحات کے پروگرام، ٹیکس نظام میں بہتری اور سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
