
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی و چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔
اسلام آباد میں پمز اسپتال میں لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر ثانیہ نشتر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی و چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتوں میں مزید لنگر خانے کھلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ماہ میں تھر سے سوات کی وادی تک لنگر خان کھلیں گے،اس معاملے پر وزیراعظم کی خاص توجہ ہے۔
ثانیہ نشتر نے مزید کہا ہے کہ احساس پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ پوری کابینہ کا پروگرام ہے۔
وزیر اعظم تھرپارکرمیں لنگر خانہ کا جلد افتتاح کریں گے
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز میں لنگر خانہ کھل رہا ہے اس کے ساتھ پناہ گاہ کا انتظام بھی ہورہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک 14 سے15 لاکھ غریب ترین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دے پائيں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم نے احساس سیلانی لنگراسکیم پروگرام کاافتتاح کیا تھا، جس کے تحت نادر اور ضروتمند افراد کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسکیم کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نےاحساس سیلانی لنگر خانے میں خود بھی کھانا کھایا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نادر اور ضروتمند افراد کیلئے اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کوملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ وزیراعظم ضروتمندوں کیلئے خاص احساس رکھتے ہیں، وفاقی حکومت سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سےپورے ملک میں مستحقین کیلئے پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں سیلانی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اگلے سال 112 پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News