آرمی چیف کی چین اور ایران کے سفیروں سے ملاقات

پاکستان افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین اور ایران کےسفیروں کی ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایران اور چین کے سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں۔
ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امریکہ ایران کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔
خیال رہے اس سے قبل امریکا اور ایران کی حالیہ کشیدگی کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کرکے مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔
وزیراعظم عمران خان کی وزیرخارجہ ، آرمی چیف کو مشرق وسطیٰ تنازعے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت
امریکی سکریٹری دفاع نے آرمی چیف کو بتایا تھا کہ امریکا کوئی تنازعہ نہیں چاہتا ، لیکن ضرورت پڑنے پر پوری طاقت سے ردعمل دے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال مزید خراب ہو لہذا ہم خطے میں امن لانے والے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم تمام متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفارتی مفادات کی خاطر موجودہ کشیدگی پر بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت کی تھی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کو ٹاسک سونپ دیا اور کہا تھا کہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قیادتوں سے رابطہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خا ن نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا تاہم کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News