وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف ق لیگ سمیت کئی وفاقی وزراء کی شکایات نظر انداز کرتے ہوئے صاف صاف بتادیا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل نہیں ہونگے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اوراختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایات لگائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے خلاف شکایات کے معاملے پر قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے، ساتھیوں نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کیونکہ وہ ٹھیک کام کررہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے وزراء کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وسائل کی بہتر تقسیم کے لیے تجاویز پیش کیں، انھوں نے خط میں لکھا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے بجٹ ریلیز کیا جائے۔
خط میں انھوں نے لکھا کہ پنجاب فنانس ایوارڈ اضلاع تک پہنچایا جائے، اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، اس سے صوبے کے مسائل حل ہوں گے، فواد چوہدری نے اہم معاملات پر وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی، وفاقی وزیر نے خط میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہر صوبہ انتظامی، مالی ذمہ داریاں مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کا پابند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
