Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹس

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹس
آٹے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس لے لیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔

فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کوفوری طورپر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے سخت احکامات پر محکمہ خوراک کاصوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 376فلورملوں کیخلاف کارروائی،9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ،فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن لے لیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے چار افسران ڈسٹرکٹ فود کنٹرولرگوجرانوالہ روحیل بٹ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ نصراللہ خان ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آبادکامران بشیر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغیر احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔۔

عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی جبکہ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔

چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے کیونکہ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات جبکہ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر