وزیراعظم اورآرمی چیف کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید
دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی، انھوں نے مزید کہا کہ مسجد میں معصوموں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔
FC Bln troops reached Qta blast site. Area cordoned off. Joint search operation with police in progress.Injured being evacuated to hosp.
“Every possible assistance be given to police & civil administration. Those who targeted innocents in a mosque can never be true Muslim”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 10, 2020
اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کوئٹہ میں جائے دھماکا پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ واقعے میں ہونے والے زخمیوں کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران زور دار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ نماز کے دوران ہوا جس میں مسجد کے امام اور ڈی ایس پی امان اللہ بھی شہید ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News