Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی

Now Reading:

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی
صادق سنجرانی

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان میں وزیر اعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسائل کے افہام و تفہیم کے زریعہ خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر اسد قیصر، وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی  بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں صادق سنجرانی نے  آگاہ کیا کہ بلوچستان میں وزیر اعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسائل کو بات چیت افہام کےزریعہ حل کروادیا  گیا ہے۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے  کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو رضامند کر لیا ہے کہ جام کمال چونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں لہذا وہی وزیراعلی رہیں گے۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے، کسی بھی مسئلےکومل بیٹھ کرحل کیاجاسکتاہے، وزیراعلیٰ جام کمال بہتر حکومت کررہے ہیں ان سے مطمئن ہیں۔

Advertisement

صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے مطلع کیا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے مسائل کے حل و عدم تقسیم کے لیے کمیٹی بنائی ہے،  پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جو ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ   پنجاب اور بلوچستان میں پارٹی مسائل کو حل کر لیا ہے جو پارٹی ڈسپلن کے خلاف پبلک میں جا کر بدنامی کرے گا اس کے خلاف کارروائی تو کرنا پڑے گی۔

پریس کانفرنس میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنی ہوئی ہےچیرمین سینٹ کوئٹہ آئیں گے پارٹی کمیٹی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر