Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے اتحادی ناراض، گورنر سندھ کی روٹھوں کو منانے کی کوششیں

Now Reading:

حکومت کے اتحادی ناراض، گورنر سندھ کی روٹھوں کو منانے کی کوششیں
گورنر سندھ

حکومت کی جانب سے روٹھے اتحادیوں کو رام کرنے کیلئے گورنر سندھ  نے کوششیں تیز کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے مذاکرات کے بعد اب حکومت نے جے ڈی اے کو منانے کی ٹھان لی جس کے لئے حکومتی وفد نے پیرپگارا سے آج ملاقات بھی کی ہے۔

گورنر سندھ  سے ملاقات میں پیر پگارا نے مطالبات پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھ دئے۔

پیرپگارا نے گورنر کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا۔

پیرپگارا نے ملاقات میں گورنر سندھ سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار نے جووعدے کئے وہ پورے نہیں کئے گئے اور یہ بھی کہ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے پر وفاق میں تو آپ کی حکومت ہے۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے بھی ناراض

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔

گورنر سندھ سے پیر پگارا ا کہنا تھا کہ وفاق کراچی کو بھی وسائل دیں لیکن ہمیں بھی ترقیاتی کام چاہیئیں کیونکہ صرف ایم کیوایم بھی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں، ہم نے وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیر اہم وزارت دی گئی ہے۔

ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہترہوئے ہیں۔وعدے پورے کریں گے اور وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے اورصبرکرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ کہا کسی کو راضی کرنے نہیں آیا کوئی ناراض نہیں ہے تو منانےکی کیا ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کی گیس کے جائز حق کے لیے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Advertisement

پیر صدرالدین شاہ راشدی، سردار رحیم، فردوس شمیم، جمال صدیقی خرم شیر زمان و دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود رہے۔

خیال رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی تھی کہ جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی قیادت سے حکومتی مذاکراتی ٹیم  کابینہ اجلاس کے بعد آج وزیر اعظم سے دوبارہ ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار رحیم نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ پیر پگارا کی ہدایت پر جلدمشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے اور نوجوانوں کے لئے روزگار مانگا ہے جس کے لئے ہم چند دن اور انتظار کریں گے کہ وعدے پورے کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر