
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صوبہ کی ترقی ، مسائل کے خاتمہ اور امن وامان میں بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت مسائل کے دیرپا حل میں معاون ثابت ہوگی۔
ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے سربراہ پیر پگاراکی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنمائوں سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی ۔
ملاقات میں ملک میں جاری صورتحال ،گیس ، بجلی ، پانی ، وفاقی فنڈنگ سے جاری اور نئے ڈیزائن کردہ ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News