رانا ثناء اللہ پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہورکی انسداد منشیات کی عدالت میں سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برآمدگی کیس کی مزید کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی۔
انسداد منشیات فورس کی جانب سے ضمنی چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ چالان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سماعت بند کمرے میں ہوئی ۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کو عدالت کی ہر چیز پر رپورٹ کرنے کا اختیار اور حق حاصل ہے۔
یاد رہے کہ انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔
موجودہ حکومت کا ایجنڈا سیاسی انتقام ہے، رانا ثناءالل
اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس سلسلے میں انسداد منشیات فورس کے ذرائع کا کہناتھا کہ منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News