Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ سے وزیراعلی سندھ کی ملاقات

Now Reading:

گورنر سندھ سے وزیراعلی سندھ کی ملاقات
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ کراچی، سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی ملاقات میں زیر غور آئے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ   سے ملا قات  میں گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے ۔

 عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا  کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں جبکہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ   نے کہا کہ صوبہ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ

 واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے سینئر ممبر مسٹر جان روم کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی ۔

ملاقات میں شہروں میں پینے کے  صاف پانی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ  ڈیسالی نیشن پلانٹ اور پانی کے مختلف  وسائل سے کراچی کو  پانی پہنچنے کے  مؤثر نظام پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم شہری علاقوں میں صنعتی ترقی کے لیے  بہت کام کررہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں زراعت کی ترقی  بھی حکومت کی ترجیحات  میں شامل ہے جبکہ ہم کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ  نیبرہوڈ منصوبہ کے تحت شہر کے پرانے علاقوں  کی تزئین و آرائش  بھی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر