وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کو درپیش بین الاقوامی چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور جدید دور میں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سیکٹر میں نوجوان نسل کے لئے موجود مواقع ، درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کی حکمت عملی و اقدامات پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کیے، فردوس عاشق اعوان
ان کا کہنا تھا کہ 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی اور اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔
نوجوانوں کے لئے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوان طبقے کو اس کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے جبکہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا، حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا گیا ہے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک نوجوان بھی موجود تھے، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد بھی موجود رہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور پوٹینشل موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے اور اللہ پاک کی نعمتیں سے فائدہ اٹھانا ہم پر منحصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے سیاحت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے موثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
