Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد، عوام میں تشویش کی لہر

Now Reading:

کراچی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد، عوام میں تشویش کی لہر
کراچی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد، عوام میں تشویش کی لہر

کراچی کے علاقے کلفٹن کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔

میونسپلٹی والے اٹھا لے گئے مگر لوگوں میں اس حوالے سے اضطراب پایا جا رہا ہے اور پولیس بھی اس بات کا کھوج لگانے میں لگی ہوئی ہے کہ آخر گدھوں کا گوشت گیا کہاں؟

علاقہ مکینوں کی جانب سے کچرا کنڈی میں گدھے کے سر اور آلائشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کچرا اٹھانے والے عملے نے کچھ ہی دیر میں تمام آلائشیں اٹھا لیں مگر تب تک کچرا کنڈی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہوگئیں  ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ارد گرد لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ گدھوں کو ذبح کس نے اور کہاں کیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نہایت معنی خیز بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کراچی والے گدھوں کے ذبح ہونے کا ملبہ لاہوریوں پر ڈال رہے ہیں، جبکہ لاہور والے کراچی کے لوگوں سے پوچھ رہے ہیں انہیں کھانوں میں لاہور کا ذائقہ کیسا لگ رہا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں بڑی مقدار میں گدھے کی کھالیں ملنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریستورانوں میں مضرِ صحت گوشت کی فروخت کے بعد اس بات کا خوب چرچا ہوا تھا کہ لاہور والوں کو مبینہ طور پر گدھے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کلفٹن کے علاقے میں بوٹ بیسن اور ڈیفینس میں دو دریا کی مشہور فوڈ سٹریٹس اس جگہ سے محض چند کلومیٹر دور ہے جہاں سے گدھے کی آلائشیں ملیں، سو لوگ یہ باتیں بھی کر رہے ہیں کے وہ ان فوڈ سٹریٹس میں نہیں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر