Advertisement

نوازشریف کی چہل قدمی، وزیراعظم کا نوٹس

چہل قدمی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں چہل قدمی اور مہنگے ریستورانٹ میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوازشریف کی ریسٹورنٹس میں بیٹھے گپ شپ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹیلی فون کر کے رپورٹس منگوانے کی ہدایات بھی کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویرکی بناء پر ڈاکٹرعدنان سے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فورابھجوانے کا کہا۔

Advertisement

نوازشریف نے سیاسی جانشین کا انتخاب کرلیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تصاویر وائرل کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے بولا ہے کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر ہیں۔

Advertisement

یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی لندن میں نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی ، نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، طبیعت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گہرےدوست سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تحریک انصاف نے عام انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
’’4 دن کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘‘
بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیوں کی طلبی کی تاریخ میں توسیع کا امکان
متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
حکومت کی ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی تیاری
Next Article
Exit mobile version