Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت عوام کو مضبوط کرے، مصطفی کمال

Now Reading:

حکومت عوام کو مضبوط کرے، مصطفی کمال
حکومت عوام کو

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء نہیں آنا چاہیئے تاہم حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو مضبوط کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کرپشن ختم نہیں کر سکتی لوکل گورنمنٹ نظام بہتر ہو تو کرپشن میں کمی آئے گی اور لوکل گورنمنٹ کا مضمون ایسا ہے جس کو عملدرآمد کئے بغیر عوام کے حالات نہیں بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں آج تک لوکل باڈی کا سسٹم ڈکٹیٹر لے کر آئے جبکہ جمہوری تنظیمیں یہ الیکشن ہی نہیں کرواتی سپریم کورٹ کے حکم پر کرواتی ہیں اور لوکل گورنمنٹ سسٹم صرف سندھ اور بلوچستان میں ہی نہیں ہے۔

ہر شعبے میں یہ حکومت مکمل فیل ہوگئی ہے،مصطفی کمال

مصطفی کمال کاا کہنا تھا کہ ایم۔کیو ایم اور پی پی پی  دونوں پارٹیز سندھ کے مسائل میں خود ایک مسئلہ ہیں، جس کو اپنے اخیتارات کا نہیں پتہ اسے اپنی سیٹ پر رہنے کا کوئی امکان نہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ آئین میں لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے ترمیم ہونی چاییے کیونکہ ہر صوبہ اپنی طرف سے اس آئین کی تشریح کرتا ہے اور میئر کے اختیارات آئین میں لکھے جانے کی ضرورت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے وفاق سے این ایف سی ایوارڈ دیا جاتا ہے ویسے  ہی صوبوں کو پی ایف سی ایوارڈ ملنا چاہیئیں تاکہ صوبائی حکومتوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

اس سے قبل بھیچیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کا شاندارافتتاح کیا،لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ یونیورسٹی کی جگہ کہاں ہے یونیورسٹی کہاں بنے گی۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اب میں کسی سے مدد نہیں مانگ رہا، میں عوام سے مدد مانگ رہا ہوں کہ آپ میرا ساتھ دیں۔

مصطفی کمال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوئی کام ٹھیک نہیں ہورہا، تمام اداروں میں کرپشن بڑھ گئی ہے، عوام ظلم کے خلاف نہیں اٹھتے اسی لیے حالات بہتر نہیں ہوتے، لوگوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر