Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فیصل واوڈا

Now Reading:

پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آبادمیں  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے زیر صدارت آبی شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اجلاس ہوا ،جس میں اجلاس میں وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام نے  شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں جاری پی ایس ڈی پی فنڈڈ 112 آبی منصوبوں کے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت فصلوں کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے آبی وسائل کی وزارت پانی کے اکسٹھ منصوبوں پر کام کررہی ہے جبکہ  112 آبی منصوبوں میں سے 61 جاری اور 51 نئے منصوبے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ 51 نئے منصوبوں میں سے 34 منصوبے بلوچستان میں تعمیر ہونگے، جن میں  34  نئے منصوبوں میں سے 8 ٹینڈرنگ پراسسں میں اور باقی منظوری کے مراحل میں ہیں۔

Advertisement

کراچی کیلئےتمام جماعتوں کوسیاست سے ہٹ کرکام کرناہوگا،فیصل واوڈا

فیصل واوڈا  کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال آبی منصوبوں کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے گئے، جس میں سے اب تک 24 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال میں 7 منصوبے مکمل ہوجائیں گے جس میں آر بی او ڈی ون اور تھری شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آر بی او ڈی ون اور تھری سے سندھ اور بلوچستان کے تقریباً 25 لاکھ ایکڑ زمین کو واٹر لاگنگ اور سلینٹی سے بچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کوسیاست سے بالاتر ہوکر کراچی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی  کہا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کو سوئٹزرلینڈبنانےکا وعدہ نہیں کرسکتالیکن ایسی جگہ ضرور بناسکتےہیں جہاں انسان رہ سکتےہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا تھا کہ تمام جماعتوں کو معلوم ہے کہ کریڈٹ لینے کے چکر میں عوام مشکل میں ہے۔ سب کومل کر سوچنا چاہیئےکہ  ایک دوسرےکے جھگڑوں سے لوگوں کونقصان ہوتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر