Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ اکنگوا پر پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا دیا

Now Reading:

پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ اکنگوا پر پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا دیا
پرچم

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے مانٹ ایلبرس کے بعد مانٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن نےارجنٹینا کےبلند ترین مقام اکنگوا پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بن گئے۔

اسد علی میمن نے کہا کہ وہ دنیا کی سیون سمٹ (دنیا کی ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں جن کی تعداد نو ہے)مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے یہ بھی کہا  کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے 150 فٹ لمبا قومی پرچم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر لہراؤں گا، قومی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے۔

Advertisement

کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ  4 جنوری کو اپنی منزل کے جانب روانگی کیلئے پر عزم ہوں، چوٹی سر کرنے میں 21 دن لگیں گے جبکہ ہوائیں چلنے کی صورت میں درجہ حرارت منفی 40 تک ہوسکتا ہے۔

اسد علی میمن کا  مزید کہنا تھا کہ مہم میں 10 لاکھ روپے کے مساوی اخراجات میں سندھ حکومت نے3 لاکھ روپے کی اعانت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مائونٹ اکنگوا 23ہزار فٹ بلند ہے چوٹی اسد علی میمن نے کامیابی پاکستانی فوجی جوانوں اور کشمیریوں کے نام کردی اسد علی میمن اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایلبرس بھی سرکرچکے ہیں

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،سوشل میڈیاپرتحریک

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایلبرس بھی سرکرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر