Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرے، مسعود خان

Now Reading:

میڈیا بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرے، مسعود خان
مسعود

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کا میڈیا بیس کیمپ کی  حکومت سے مل کر مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیرآئینی او ر غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سید آفاق حسین شاہ، طارق نقاش، اسلم میر اور سنٹرل پریس کلب کے نو منتخب صدر سجاد قیوم میر کی قیادت میں صحافیوں کے بارہ رکنی وفد سے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے ریاستی اور قومی میڈیا تنازعہ کشمیر کو اس کے درست تاریخی تناظر میں اُجاگر کرنے کو اپنی پہلی ترجیح بنائے۔

مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے بے مثال کردار ادا کیا لیکن بعد میں ملکی سیاسی صورتحال نے میڈیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کسی حد تک ہٹا دی ہے جسے دوبارہ کشمیر پر مرتکز کرنے کی ضرورت ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ ریاستی اخبارات اپنے صفحہ اول کا کچھ حصہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے لیے مختص کر کے کشمیر اور بھارت میں ہونے والے واقعات کو اُجاگر کریں۔

Advertisement

مسعود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اس وقت پورے ہندوستان میں آگ لگی ہوئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے اور کرفیو سے نظام زندگی مفلوج ہے اس لئے آزاد کشمیر کے صحافی تحریک آزادی کشمیر کا حصہ ہونے کے ناطے اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کے کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے مذموم اور نا پاک عزائم کو بے نقاب کریں۔

 اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، مسعود خان

 مسعود خان نے کہا کہ ہمارے صحافتی ادارے اور اخبارات مقبوضہ کشمیر کے اخبارات سے استفادہ کریں اور اس مقصد کے لیے کشمیر لبریشن سیل اور محکمہ اطلاعات بھی صحافتی اداروں اور اخبارات سے بھرپور تعاون کریں گے۔

مسعود خان نے  یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

 آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے  مزید کہا کہ سنٹرل پریس کلب مظفرآباد نے ماضی میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک فعال کردار ادا کیا اور اُمید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنا یہ کردار جاری رکھے گا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد قیوم میر نے کہاکہ ہم پریس کلب میں سابقہ انتظامیہ کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں مزید بہتری لائینگے،تحریک آزادی کشمیر ہو یا لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہو ہم اس سے کسی صورت غافل نہیں رہ سکتے اور تحریک آزادی کشمیر ہماری بھی اولین ترجیح ہے جبکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا کردار موثر انداز سے جاری رہے گا۔

Advertisement

وفد کے دیگر ارکان میں سنٹرل پریس کلب کے سینئر نائب صدر بشارت مغل، ذوالفقار حسین بٹ، ثاقب علی حیدری، اذکار نقوی، نصیر، انصر خواجہ،آزاد کشمیر نیوز پیپرز سو سائٹی کے سیکرٹری جنرل سرفراز خواجہ کے علاوہ دیگر صحافی رہنما شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر