Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قریبی، دیرینہ اور بااعتماد دوست ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے نئے قونصل جنرل مسٹر لی بیجان کی ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے نئے قونصل جنرل کو سندھ آنے میں خوش آمدید کیا جبکہ سی پیک کے پہلے اور دوسرے فیز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی  کہا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے  آنے والے سفارتکار کو سندھی ٹوپی، اجرک اور مومنٹو پیش کیا اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو آپ اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں چین کے نئے متعین قونصل جنرل سے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت کو صحرائی علاقوں میں اسپرے کے لیے جدید ائیر کرافٹس کی فراہمی میں تعاون کے لیے بات کریں۔

Advertisement

قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومت سے اس حوالے سے بات کریں گے اور انہیں آئندہ 3 دن کے اندر جواب دیں گے۔

سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ مستفید ہوگا، وزیراعظم

مراد علی شاہ نے چین کی حکومت کا تھر میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے قیام پر  شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چائنیز کمپنی تھر میں کوئلے کی کان کنی کے لیے کام کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  مزید کہا کہ چین سے تعلقات ہمیں اس لئے زیادہ عزیز ہیں کہ اس کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جبکہ چین ہمارا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان اور چین نے داخلی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے سپیشل سیکورٹی ڈویژن بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

پاکستان نے سی پیک سیکورٹی اور داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا جبکہ اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروا دی تھی۔

Advertisement

بول نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات میں دونوں ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھنے کا عزم کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر