Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاون خصوصی سے ملائیشیئن ہائی کمشنر کی ملاقات

Now Reading:

معاون خصوصی سے ملائیشیئن ہائی کمشنر کی ملاقات
ہائی کمشنر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں ملائیشیئن ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے ملاقات کی جس میں میڈیا کے شعبے میں تعاون اور سرکاری نیوز ایجنسوں کے مابین تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

معاون خصوصی نے دونوں ممالک کے ریاستی میڈیا کے درمیان بھی تعلقات کو مضبو ط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملائشیا اور پاکستان طویل عرصے سے خوشگوار تعلقات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ثقافتی روابط کو فروغ دینے کا یہ بہترین وقت ہے،دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے روابط کی حوصلہ افزائی کے لئے میڈیا بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیاءنے مسئلہ کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشمیر کی صورتحال کے دوران ملائیشیا کی حمایت کے لئے ہم خاص طور پر ان کا مشکور ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ماضی میں نوجوانوں کے وفد کے حصہ کے طور پر ملائیشیاءجانے کے دور کو دوہراتے ہوئے بتایا کہ ملائیشیا نے معاشی ترقی ، صنعتی نمو ، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے سلسلے میں نمایاں ترقی حاصل کرنے کے لئے طویل سفر طے کیا ہے ۔

انہوں نے آبادی پر قابو پانے کے شعبے میں ملائشیا کے اقدامات کی تعریف کی اور اس اقدام کو ملائشیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

غریب خواتین کے لئے کفالت پروگرام کا آغاز 31 جنوری سے ہوگا، ڈاکٹر ثانیہ

 ملائیشیئن ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت ، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گاڑیاں تیار کرنے والے پروٹون پلانٹ اسلام آبادسے رواں سال کے آخر تک گاڑیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی ، اس منصوبے سے مینوفیکچرنگ اور آٹوموبائل کے شعبوں میں مزیدتعاون کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین پارلیمانی وفودتبادلے اور نوجوانوں کے پروگراموں بھی شروع کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو آگاہ کیا کہ ملائشیا کے وزیر اطلاعات کو دعوت دی ہے کہ وہ متحرک ثقافت اور فن تعمیر سے متعلق ورثے کے مشاہدہ کے لئے لاہور کا دورہ کریں ۔

ملائیشیا کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ملائیشیا کے دورہ کی بھی دعوت دی، اس ملاقات میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر