ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے بھی ناراض
ایم کیو ایم کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بھی ناراض ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی قیادت سے بھی فوری ملاقات کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی قیادت سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کابینہ اجلاس کے بعد کل وزیر اعظم سے دوبارہ ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے کیے گئے وعدے کسی صورت میں بھی پورے کرنے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ فنڈز کے اجرا، ترقیاتی کاموں سمیت، تعلیمی اداروں کے قیام پر جلد عمل ہوگا۔
حکومت اور ایم کیو ایم میں بات بن سکی نہ ناراضگی ختم ہوئی
دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار رحیم نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ پیر پگارا کی ہدایت پر جلدمشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔
ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے،اورنوجوانوں کے لئے روزگارمانگا ہے جس کے لئے ہم چند دن اور انتظارکریں گے کہ وعدے پورے کئے جائیں۔
جی ڈی اے سندھ میں پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر بھی اعتراض کیا ہے اور ساتھ ہی بتایا ہے کہ سندھ میں جاری کرپشن اوراقرباپروری پر وفاق سے کئی شکایات کی ازالہ نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے دیا گیا استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سو فیصد وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خالد مقبول کابینہ کا حصہ رہیں لیکن وہ اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا، اتفاق ہے کراچی کے لیے مل کر کام کریں گے، کراچی والوں کو حقوق نہیں ملے۔تفاق ہے کراچی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کے لیے 162 ارب کے منصوبے ہوں گے، ایک ایک منصوبوں پر بریفنگ دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
