Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیول چیف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

Now Reading:

نیول چیف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات
نیول

پاک بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فرانس کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امیرالبحراور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاک بحریہ کے سربراہ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا تھا۔

Advertisement

پاک بحریہ کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانےاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر