Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں بہتری آنا شروع

Now Reading:

سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں بہتری آنا شروع

ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی سی بہتری آنا شروع ہوگئی، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ایسوسی ایشن کو فلنگ اسٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔

 ملاقات  میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی ۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سردی میں شدت کی سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلے  کے تحت کراچی اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کل یعنی جمعرات کی شب 10 بجے سے  جمعے کی صبح 6 بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کی جائیگی۔

Advertisement

شیڈول کے باوجود سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری یعنی بروزاتوارصبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال رکھی جائے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزیدکہا کہ پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ شہر کراچی میں ہفتے بھر سے جاری سی این جی بندش جاری ہے جو کہ خاتمے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ گیس بندش سے معمولات زندگی تباہ ہوگئی ہے،  آنے جانے کا ارادہ کریں تو سی این جی کا خیال بڑھتے قدم روک دیتا ہے۔

ادھر دوسری طرف فیصل آباد،گوجرانوالہ ،ملتان، بہاولپور، جھنگ، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں گھریلو صارفین گیس کی عدم فراہمی پر سخت پریشان ہیں۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق ان شہروں میں گھروں میں صبح ہوتے ہی گیس کی بندش سے معمولاتِ زندگی متاثر رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر