 
                                                                              کراچی کے علاقےکورنگی سنگرچورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ڈمپرنےموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا۔
تفصیلات کےمطابق کورنگی سنگرچورنگی پرٹریفک حادثےمیں موٹرسائیکل سوار نوجوان ڈمپرکے نیچےکچل کر جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے فوری بعد ہوشیار ڈرائیور ڈمپرچھوڑ کر فرار ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعدپولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپرکے شیشے توڑ کر آگ لگا دی جس سے ڈمپر کو جزوی نقصان پہنچاتاہم پولیس نے ڈمپرکومکمل طور پر جلنے سے بچا لیا۔
ایک ماہ قبل سندھ کےشہر گھوٹکی کی قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
گھوٹکی: تیزرفتاربس کوحادثہ،3افرادجاں بحق
پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، کہ ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ باگو بھٹو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لاشیں ڈہرکی اسپتال جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور مسافر خاتون شامل ہیں، موٹر وے پولیس کے مطابق کہ مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 