Advertisement
Advertisement
Advertisement

 ہائوسنگ کے شعبے میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، فردوس عاشق اعوان  

Now Reading:

 ہائوسنگ کے شعبے میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، فردوس عاشق اعوان  
ہائوسنگ

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ہائوسنگ اتھارٹی بل کی منظوری کا مقصد غریب اور کم آمدنی والے ملازمین کو رہائش کی سہولیا ت فراہم کرناہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  اسلام آباد میں سمارٹ ایکسپو آف فیوچرڈویلپمنٹ ہولڈنگز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آئندہ دس سال کے دوران ملک میں ہائوسنگ کے شعبے میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے اور عدالتی نظام میں خامیوں کے تدارک سمیت انصاف کی فراہمی کے نظام میں تبدیلیاں لانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ معاشرے کے بااثر اور طاقتور عناصر ناجائز فائدہ نہ اٹھاسکیں۔

ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان  نے  یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے ہائوسنگ اتھارٹی بل کی منظوری دی ہے جس کا مقصد غریب اور کم آمدنی والے ملازمین کیلئے رہائش کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کو عملی شکل دینا ہے۔

Advertisement

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا روشن چہرہ ہے اور سیاحت کے شعبے کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کا بیانیہ گلگت بلتستان کو سیروسیاحت کے حوالے سے متعارف کرانے کی حکمت عملی سے منسلک ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ حکومت گلگت بلتستان میں سیروسیاحت کے دستیاب مواقع محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ سیاحوں کی توجہ علاقے کی مسحور کن خوبصورتی کی جانب مبذول کرائی جاسکے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی دفاعی ڈھال ہیں اور ملک کیلئے ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر