قوم کورینجرز کے افسروں کی بہادری پر ناز ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرز پنجاب نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسران، جوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسر، جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
رینجرز کی منظور کالونی میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں، پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ ینجرز نے جمشید ٹاؤن کے علاقے منظور کالونی میں ہونے والے کالعدم جماعت کےعلاقائی عہدیدار محمد زاہد ولد عبدالکریم کے قتل کی واردات میں شامل ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم کوگرفتارکر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
