Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، صدر مملکت
پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، صدر مملکت

آج  ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چینی سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک چین دوستی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

 صدر مملکت  نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔  پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی علامت ہے۔  سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ  سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کو توانائی، صنعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

صدرڈاکٹرعارف علوی نے امیدظاہر کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان توانائی، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھرپور مواقع سے مستفید ہو گا۔

چین ہمارے بنیادی قومی مفادات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،  کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر چین کو سراہتے ہیں۔     

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر