
وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کی جانب سے ٹی وی شو میں میز پر جوتا رکھنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
زرائع کے مطابق عمران خان نے فیصل وواڈا سے جوتا میز پر رکھنے کا جواب طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ اس حرکت سے حکومت کا منفی تاثر گیا ہے۔
دوسری طرف معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی فیصل واوڈا کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے، بوٹ پاکستانی کی سلامتی کیلئے محازوں پر سرگرم ہے۔
احسن اقبال نے بھی فیصل واوڈا کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے لیٹ کر،چوم کربوٹ کو عزت دی
انہوں نے پارٹی رہنماوں سے بیٹھک میں فیصل واوڈا سے استعفی مانگنے کے مطالبے کی تجویز دی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے فیصل واوڈا نے کہا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،،ایسا کام نہ کریں جس سے بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فییصل واوڈا نے مسلم لیگ ن پر لیٹ کراور چوم کر بوٹ کوعزت دینے کا الزام لگایا ہے۔
گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں پی ٹی آئی کے مر کزی رہنما اور وفا قی وزیر فیصل واوڈا نے’بوٹ‘ سامنے رکھا اور کہا کہ ن لیگ نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے۔
فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں مزید کہا کہ کوئی شرم ، حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی ہے۔
اس شو میں فیصل واوڈا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی بھی شریک تھے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ بند ہے کیوں کہ وہ مکمکا چاہتی ہیں، اگر ن لیگ جمہوری جماعت تھی تو اپنے موقف پر قائم رہتی ،چوری بچانے کیلئے نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News