لاہور میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا، نڈر مسلح ملزمان نے وزیراعظم کے بھانجے شیرشاہ کو بھی نہ بخشا گیا اور رات گئے گھر سے سونا ،نقدی اور پرانی پستول لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر کا صفایا کردیا۔
لاہور پولیس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ڈاکو رات 4 بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے۔
پولیس نے بتایاکہ ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے جب کہ عمران خان کے بھانجے نے بھی زیورات اور پستول چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گھر کا درواز کھلا رہنے کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو واردات میں مالی کے بیٹے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
