سکھر میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

سندھ کے بڑے شہر سکھر میں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ بھی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع 3 منزلہ رہائشی عمارت اچانک گر گئی، بلڈنگ میں کئی فیملیز رہائش پذیر تھیں، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ملبے تلے خواتین اور بچے بھی دبے ہوئے ہیں، افسوسناک سانحے پر علاقے میں خوف و ہراس ہے اور چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔
اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے جو امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔
منہدم عمارت کے ساتھ گزرنے والے11 ہزار کے وی کےتار بھی ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، تاریکی کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شارجہ میں خاتون عمارت کی دسویں منزل سے گر گئی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سکھر میں حسینی روڈ پر 3 منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر سکھر کو ٹیلیفون کیا ملبے تلے پھنسے لوگوں کو فوراً نکالا جائے، کوشش کریں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمارت گرنے کے اسباب پر تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملبے سے نکلنے والوں افراد کو اسپتال میں علاج کروایا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر سکھر ارسلان شیخ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ رہی ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ جلدسےجلدملبہ اٹھایاجائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی۔
ٹمبر مارکیٹ کے قریب 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، تاہم واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی البتہ عمارت کے ایک طرف جھکنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا۔
Watch BOL News Live | BOL News
Advertisementسکھر میں بڑا حادثہ Watch BOL News Live | BOL News #BOLNews #Breaking
Gepostet von BOL am Donnerstag, 2. Januar 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News