Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ میں نئےفضائی اثاثوں کی شمولیت

Now Reading:

پاک بحریہ میں نئےفضائی اثاثوں کی شمولیت
پاک بحری

پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب ہوئی ہے جس میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھےجنھوں نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ وہاں سرکاری اداروں اور پاک بحریہ کے اعلی حکام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

امیر البحر کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہاکہ ان ائیر کرافٹس کی شمولیت سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہوگی.

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق نیول چیف نے جہازوں کے عملے کو ان جدید پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے اور ملکی بحری دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کی تاکید کی.

نیول چیف کاکہناتھا کہ پلوامہ حملے کے بعد کشیدہ صورتحال میں پاکستان نیول ایوی ایشن نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کرقوم کا سر فخر سے بلند کردیا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم آپریشنز کو مزیدبہتر بنانے کے لئے جنگی صلاحیتوں کے حامل خود کار ڈرونز کا مزید حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر