وزیراعلیٰ سندھ سے سی پیک کی وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی پیک کی وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی ایم این اے شیر علی ارباب کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزارت برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو اور چائنا ڈیولپمنٹ اینڈ کارپوریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) نے نومبر 3 2019 میں ایم او یو پر دستخط کیے۔
وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے 29 منصوبے سی پیک کے لیے جمع کیے تھے، ان منصوبوں میں تعلیم، اسٹیوٹا، صحت، غربت کے خاتمہ کے منصوبے ، صاف پانی، زراعت، لائیواسٹاک اور فشریز کے مصوبے شامل تھے ۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں میں 27 منصوبے پہلی ترجیح پر رکھے گئے اور 17 منصوبے جلد شروع کرنے پر اتفاق ہوا اور ان 17 جلد شروع ہونے والے منصوبوں میں 2 پروجیکٹ زراعت، 2 تعلیم، 1 صحت و 2 اسٹیوٹا کے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کے سی آر، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، اور کیٹی بندر کو خاص اہمیت دی ہے، سندھ حکومت کی درخواست پر ڈسمبر 2016 میں کے سی آر شامل کیا گیا تھا جبکہ کے سی آر کے لیے ساورین گارنٹی کیلیے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی اور کے سی آر منصوبہ ایکنک میں 1.97 بلین کی لاگت سے اکتوبر 2017 میں منظور ہوا۔
منگل سے بدھ تک آٹے کےبحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب فریم ورک معاہدہ، ساورین گارنٹی، رعایتی فنانس درخواست کو چائنیز اور کامن کوریڈور کے لیے رائیٹ آف وے کے معاملات وفاقی حکومت کے پاس ابھی بھی زیر التوار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نومبر 2019 میں جے سی سی کے اجلاس میں کے سی آر دوبارہ بحث کی گئی ، سندھ حکومت نے 13 نومبر 2011 نے اپنی کے سی آر منصوبے کی درخواست کیلیے دوبارہ خط لکھا جبکہ کراچی کے عوام کا پورا حق ہے کہ انکو بھی کے سی آر پروجیکٹ دیا جائے۔
ملاقات میں کمیٹی میں ایم این ایز نور عالم، صداقت علی عباسی، غوث بخش مہر، مرتضیٰ جاوید عباسی، مہناز اکبر عزیز، زاہد درانی، سینیٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر خوشبخت شجاعت ، وزیراعلیٰ کے ساتھ چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنپسل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی و دیگر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News