Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور، وزیر دفاع کی قوم کو مبارکباد

Now Reading:

آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور، وزیر دفاع کی قوم کو مبارکباد
بل

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع سے متعلق آرمی ترمیمی ایکٹ بل کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہر چیز پر سیاست نہیں ہوتی، پورا پاکستان فوج کے ساتھ کھڑا ہے، تمام جماعتوں نے غیر مشروط طور پر بل کی حمایت کی ہے۔

قائمہ کمیٹی میں بل کی منظوری پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو مبارک ہو، سب نے اس معاملے میں یکجہتی دکھائی ہے۔

قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

Advertisement

پرویز خٹک نے کہا کہ سروسز ایکٹ میں ترمیم کے بلز قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے متفقہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بعض ترامیم دی تھیں لیکن وہ بل کی حمایت کریں گے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ترمیمی بلز اب کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابت کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے متعلق کہا ہے کہ اہم قومی معاملے پر تمام سیاسی قوتوں کا یکساں موقف ملک میں سیاسی پختگی اور جمہوریت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی نیشنل سکیورٹی کے اہم معاملہ پر ہم آہنگی ملکی سالمیت، دفاع اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے کا واضح ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ س سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ائیر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی وزیر دفاع نے پیش کیا تھا جس کے بعد تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا تھا اور اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیاتھا۔

Advertisement

بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہی طلب کرنے پر اتفاق ہوا اور ان بلوں کو آج ہی کمیٹی سے منظور کروانے پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کیا گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر