بینظیرانکم سپورٹ سےرقم بٹورنےوالوں کی فہرست
 
                                                                              بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نےانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ وظیفہ وصول کرنے والوں میں ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین بھی شامل تھے۔
میڈیاسے بات چیت ہوئے ثانیہ نشتر کاکہناتھا کہ ریلویز، پاکستان پوسٹ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین انکم سپورٹ سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے، وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین بھی اس وظیفےکو وصول کرنے والوں میں شامل رہے۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر کامزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے رقم لینے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں بنائی جارہی ہیں جس کیلئےصوبائی چیف سیکرٹریز کو ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے ملازمین کو اسی روز شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا جب ان کے وظیفے وصول کرنے کا علم ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم کے مطابق ان سرکاری ملازمین کے نام بہت جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مزید تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئےکہا کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اوراسے نادرا سے لنک کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین کی گاڑیوں، جائیداد اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اکٹھی کی گئیں جس سے پتا چلا کہ کچھ لوگ مستحق نہیں تھے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ایسے افراد کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انہیں بی آئی ایس پی سے نکال دیا گیا،اس کے علاوہ نئے افراد کو بھی جانچ پڑتال کے بعد مستحقین میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 