سرمایہ کاری مستقبل میں ہماری خوشحالی کااہم محرک ہو گی، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری مستقبل میں ہماری خوشحالی کے اہم محرک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں سفارتکاروں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدلتے ہوئے وقت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستانی سفارتکاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا میں نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ایشیا عالمی سیاست کا محور بن رہا ہے اور عالمی سطح پرپرانی اور نئی بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کئی چیلنج درپیش ہیں۔
سفارتکاروں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے سفارتکاروں پر زوردیا ہے کہ وہ ملکی مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کریں۔
خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ختلف اداروں سے سفارتکاروں کے روابط بیرون ملک پاکستان کے مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گے۔
پاکستان خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سفارتکاروں کوچین کے دورے کا موقع بھی دیاگیا جس سے انھیں پیشہ وارانہ تربیت کے حصول میں مدد ملے گی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میںخطے مین امن واستحکام کے لئے وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت کی تھی۔
ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے خصوصی ہدایت کی ہے کہ میں امن کی ہماری خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے اور معاملات کو سلجھانے کیلئے ایران ،سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کروں اور میں اس کا ارادہ رکھتا ہوں اور ہم نے روابط شروع کر دئے ہیں تاکہ خطے کو جنگ سے بچانے کیلئے اور قیام امن کیلئے پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے وہ کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کی کوشش رہی ہے اور کوشش ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں کیونکہ کہ یہ کشیدگی نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں نہیں جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News