ایک دن آئے گا جب ہندوستان کا کشمیر میں جاری ظلم ختم ہو گا، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کوئی مذہب نفرت نہیں سکھاتا اور ایک دن آئے گا جب ہندوستان کا کشمیر میں جاری ظلم ختم ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسپورٹس کمپلیکس میں گیمزگالہ فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کی مشکور ہوں، مسیحی برداری نے ہمیشہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ، امید ہے ۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ یہاں آزادی کا سانس لے رہے ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں،ا مید ہے آپ لوگ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے گے ۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکارنے اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، مسیحی برادری مودی کی بربریت کا شکار بن رہی ہے، بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے نہیں پست کرسکا۔
یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔
یسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں، مشعال ملک
مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے نہیں پست کرسکا، کشمیریوں کا جذبہ حریت تناور درخت بن چکا ہے ،کشمیرمیں بھارتی تسلط کا سورج جلدغروب ہونے والا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن ہندوستان میں ہندواتا کا نظریہ پھیلایا جا رہا ہے، اللہ کرے سال 2020 خوشیوں اور کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News