Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 2 کارندے گرفتار

Now Reading:

رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 2 کارندے گرفتار
کالعدم تنظیموں

پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی ضلع غربی میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے 2 اہم کارندوں رشید عرف خان بابا عرف بلا اور اسماعیل عرف چپس والاکو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں ملزمان سوات انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

ملزم رشید عرف خان بابا عرف بلا گرفتار ی کے ڈر سے سوات سے فرار ہو کر کراچی آگیا تھا اورکراچی میں کالعدم تنظیم کے بھتہ گروپ کے امیرسیف اللہ اور سلمان عرف ابرار جو کہ افغانستان مفرور ہیں کہ حکم پربھتہ وصولی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ ملزم اسماعیل عرف چپس والاکراچی کا رہائشی ہے اور کالعدم کا سرگرم کارندہ اور سہولت کار ہے۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ وصولی کے لیے سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے جرائم کی تفصیلات کت مطابق ملزمان نے 20 اپریل 2019 ؁ء کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فریدآبادمیں 20 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے کی وجہ سے پر چون کی دوکان کے مالک آصف الرحمان پر فائرنگ کی جس کے بعد پر چون کی دوکان کے مالک نے ملزمان کو ایک لاکھ روپے بھتہ دیا۔واردات کی ایف آئی آر مو من آباد تھانے میں درج ہے۔

سندھ رینجرز کی  کارروائی ، 13ملزمان گرفتار

Advertisement

ملزمان نے 12 جون 2019 کو فرید آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں رینٹ اے کار کے مالک اعجاز آفریدی کوغیر ملکی فون نمبر سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ڈیمانڈر کی اور بھتہ نہ دینے پر اعجاز آفریدی کے گھر پر کفن، دھمکی آمیز خط اورراؤنڈز بھجوائے گئے جس کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔

ملزمان نے 28 اگست 2019 کو شیر شاہ میں کباڑ کا کارو بار کرنے والے رومان نامی شخص کو غیر ملکی فون نمبر سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ڈیمانڈ کی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جس کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔

          ملزمان کے قبضے سے کارروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر