Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، وزیرخارجہ

Now Reading:

ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ نے  مشرق وسطی کی صورتحال, امریکہ ایران تنازعہ, مسئلہ کشمیر سمیت اہم سفارتی امور پر قائمہ کمیٹی کے اراکین کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔

ایران امریکہ کشیدگی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کم کروانے کیلئے ہمارے روابط جاری ہیں میں خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر رہا ہوں جب کہ وزیراعظم آئندہ ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور  ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں تسلسل کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گےاورافغان امن عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کے وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف ممالک سے رابطے

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا، ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہماری سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا گذشتہ روز کا بیان انتہائی واضح اور دو ٹوک تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

بھارت میں متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ اور این آر سی پر بات کرتے ہوے شاہ محمود قریشی نے کہابھارت نے متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ ،اور این آر سی جیسے امتیازی قوانین مسلط کئےجس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی  جبکہ مودی حکومت نے امتیازی ترامیم کی ہیں جن سے اقلیتوں کے حقوق میں کمی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے بھی  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں  وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت کی تھی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کو  ٹاسک سونپ دیا  اور  کہا تھا  کہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قیادتوں  سے رابطہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر