Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرید عباس کے قاتل، عاطف زمان نے زارا عباس سے معافی مانگ لی

Now Reading:

مرید عباس کے قاتل، عاطف زمان نے زارا عباس سے معافی مانگ لی
مرید عباس کے قاتل ، عاطف زمان نے زارا عباس سے معافی مانگ لی

کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکا،ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کے وکلا کو پیش ہونے کیلیے حتمی مہلت دیتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت فاضل جج نے وکلائے صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو پیش کریں ورنہ ہم کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل فراہم کریں گے۔

عدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے یکم فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عاطف زمان نے مقتول کی اہلیہ زارا عباس سے ’سوری‘ کہا جس پر زارا عباس نے کھری کھری سنا دیں۔

اس دوران عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا تو اس نے زارا عباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے ’سوری‘ کہا جس پر زارا نے ملزم سے کہا کہ ’میں کیا تمہیں اللہ  بھی معاف نہیں کرے گا ‘۔ اس ہر ملزم عاطف نے کہا کہ ’جی، جانتا ہوں‘۔

Advertisement

خیال رہےکہ اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان  بھی  گرفتار ہے۔

واضح  رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں بول  نیوز  کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا بعد ازاں عاطف نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر