 
                                                                              برے کام کا ہوا برا انجام، بیرون ملک بیٹھ کر بھتہ خواری کرنے والا گجرانوالہ کا شہری لقمان عرف ہلاکو کو انڈونیشیا سے21 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھتہ خوری ،قتلوں سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب خوف اور دہشت کی علامت لقمان عرف ہلاکو انڈونیشیا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لقمان عرف ہلاکو کو انڈونیشیاء میں میڈن پولیس نے 21جنوری کو گرفتار کیا، ملزم کیخلاف اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری سمیت قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
ملزم بیرون ملک سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلاتا تھا جبکہ ملزم ٹیلی فون اور واٹس ایپ پر کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا۔
لقمان عرف ہلاکو گوجرانوالہ ضلع میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جا تا تھا جبکہ ملزم نے درجنوں صنعتکاروں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا ہے۔
گوجرانوالہ میں موجود ہلاکو گینگ کے کارندے بھتہ دینے سے انکار کرنیوالوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گوجرانوالہ پولیس گزشتہ کئی ماہ سے ہلاکو گینگ کے سرغنہ اور کارندوں کی گرفتاری کیلئے سر توڑ کو ششوں میں مصروف تھی۔
لقمان عرف ہلاکو کا بھائی اور کزن پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 