
پاکستان میں امن بھارت اور افغانستان کو راس نہ آیا، دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے کرتار پور میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔پاکستانی خفیہ اداروں نے سازش بے نقاب کر دی۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے افغانستان کیساتھ مل کر سکھ برداری کو کرتا پور آنے سے روکنے کی مذموم سازش رچائی۔
انڈین خفیہ ایجنسی ‘’را’’ اور افغان خفیہ ایجنسی ‘’این ڈی ایس’’ نے منصوبہ بنایا کہ کرتار پور راہداری میں سکھ یاتریوں کی آمد پر دہشتگردی کی بڑی واردات کے ذریعے دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان پرامن ملک نہیں ہے۔
پاکستان کے خفیہ اداروں نے بروقت بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی اس گھناونی سازش کا سراغ لگا کر اسے ناکام بنا دیا ہے۔
دوسری جانب کرتار پور راہداری سے پریشان بھارت ہر صورت سکھوں کو اپنے مقدس مقام کی یاترا سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات سے بھی سکھ برادری کو نہیں دی جا رہیں اور انہیں اجازت کا عمل بھی سخت بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کےاس مکروہ منصوبے کا پتہ لگا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے ۔ بھارت پاکستان میں امن تباہ کرنے کی سازش میں مبتلا ہے اور دنیا کے سامنے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈوں کا راگ سناتا رہتا ہے ۔
جبکہ حال ہی میں قانون ترمیمی بل کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر بھی پچھلے 180دن سے کرفیو کی نظر ہو رہا ہے اور وہاں خواتین ، بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں کیساتھ انتہائی گھنائونا سلوک کیا جارہا ہے ۔
کرتارپور راہداری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کھولی، وزیر اعظم
تاہم پاکستان کی طرف سے ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا اورسکھ کمیونٹی کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے کرتارپور راہداری کا قیام عمل میں لایا گیا اور سکھ برادری کو کھلے عام پاکستان آکرمقدس مقامات کی زیارت کرنے کا پیغام دیا۔
بھارت کو یہ بات کسی طرح سے پسند نہ آئی اور مذہبی آزادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان ایجنسی مل کر کرتار پور راہداری میں دہشت گردی کا کوئی خفیہ منصوبہ بنا رہیں تھیں جس کا پاکستان کی انیٹلی جنس ایجنسیوں نے سراغ لگا کر ناکام بنا دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News