Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے سات ارب روپے کا پیکیج

Now Reading:

حکومت کا اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے سات ارب روپے کا پیکیج
سات ارب

حکومت نے عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سات ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ  دیتے ہوئیے کہا کہ عام صارف کی سہولت ،کمزور ،مستحق اورنادار طبقات کے لئے ریاست کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورکاپوریشن کے زریعے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہوزیراعظم عمران خان کے سات ارب ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر کل بدھ سے چینی، دالوں، چاول اور گھی سمیت دیگر اشیاءضروریہ پر 7 روپے سے 40 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان کے ویژن کے تحت معاشرے کے نادار اور پسے ہوئے طبقوں کو ریلیف فراہم کرنا تحریک انصاف حکومت کا عزم ہےجبکہ وزیراعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائے گی اسکا ریلیف اور فائدہ پاکستان کے عوام کو منتقل ہوتا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد معاشرے کو ریاست مدینہ کے خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ مالیاتی مسائل کے شکار لوگوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

Advertisement

 بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے عزم کا واضح اظہار ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سبسڈی والی تمام اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنائے گا جبکہ  سپلائی چین کے ساتھ ساتھ شفاف نظام کے تحت حق دار کو حق لوٹایا جائے گا اور ادارے کے اندر بھی خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پیکیج کے تحت آٹا’ چینی’ گھی’ چاول اور دالیں عوام کو کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

ذوالقرنین خان نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو جدیدخطوط پر کی جارہی ہے لیکن کسی کو ملازمت سے نہیں نکالا گیا اور مہنگائی کی حالیہ لہر کا تعلق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے۔

کارپوریشن کے چیئرمین نے کہا کہ کارپوریشن اپنے نیٹ ورک کو موجودہ چار ہزار سے بڑھا کر دس ہزار سٹورز تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت جلد راشن کارڈ متعارف کرائے گی جن میں یوٹیلٹی سٹورز کے آئوٹ لیٹس اہم کردار ادا کریں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر