Advertisement
Advertisement
Advertisement

منصوبہ بندی کے وزیر کا سی پیک کے منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان

Now Reading:

منصوبہ بندی کے وزیر کا سی پیک کے منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان
منصوبوں

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی اسد عمر سے چین کے سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے منصوبوں اور اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ اس وقت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اور انہیں فعال بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان زونز سے مینو فیکچرنگ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی جس سے فریقین کے کاروباری ادارے مربوط ہو جائیں گے۔اسد عمر نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور د یا جو پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

Advertisement

پاک چین دوستی، سی پیک کے تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق

سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کی کاروباری اور مینو فیکچرنگ کی صنعتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتاہے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار میں مزید تیزی لائے جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ  اسپیشل اکنامک زونز کا قیام اور اس پر عملدرامد حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اسپیشل اکنامک زون مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبوں کے قیام کو ممکن بنائے گا۔ یہ اکنامک زون دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو متحد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کر کے عالمی ویلیو چین کا حصہ بنیں۔

جبکہ چینی سفیر نے چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر