
کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں آگ لگنے سے نومولود بچی جھلس کرجاں بحق ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کا کہنا ہے کہ چار روز کی بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا، جس میں اچانک آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے نومولود کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا کہا والدین خاص کر والدہ کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔
ڈائریکٹر این آئی سی ایچ جمال رضا کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کو سمجھا دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری لیکن آگ لگنے کی اصل وجہ آکسیجن سیلنڈر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آگ لگنا قدرتی حادثہ تھا بچے کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
دوسری جانب بچی کی نانی کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی وہاں کوئی عملہ موجود نہیں تھا، شور مچانے پر عملہ پہنچا جبکہ اور بچے بھی یہاں موجود تھے سب نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بچوں کی جان بچائی ہے۔
نانی کا کہنا تھا کہ میں چیختی چلاتی رہی کہ میری بچی کو بچاؤ لیکن کوئی نہیں بچا سکا، انکیوبیٹر میں بچی بند تھی میں نکال نہیں سکی اور بچی جل گئی۔
نانی نے اسپتال انتظامیہ کے متعلق بتایا کہ اسپتال میں آگ بجھانے کے انتظامات موجود نہیں تھے، گراونڈ فلور سے سیلنڈڈر لاکر آگ بجھائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو ملنے والا بجٹ کہاں جارہا ہے دور دور سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں، اسپتال کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ آتشزدگی کا واقعہ اسپتال کے دوسری منزل پر آئی سی یو میں پیش آیا اس سے قبل این آئی سی وی ڈی کے آپریشن تھِیٹر اور جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News