
Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on July 9, 2019
وفاقی حکومت نے صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر سے متعلق ایکٹ 1975 میں ترمیم لائی جائے گی جس کے کابینہ ڈویژن نے ایکٹ 1975 میں ترمیم سے متعلق مسودہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودہ کل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ کی جانے والی ترمیم کے مطابق صدر اور وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے علاوہ کوئی کیمپ آفس نہیں بنا سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی کے لیے کیا جارہا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد بل منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ کذشتہ سال کابینہ کے ایک اجلاس میں سابق حکمرانوں کے کیمپ آفسز اور طبی اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں تھیں جس کے مطابق سابق حکمرانوں نے کیمپ آفسز ، سکیورٹی اور میڈیکل کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے گئے تھے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4ارب سے زائد خرچ کیے تھے، سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16کروڑ 41لاکھ روپے خرچ کیے، شہباز شریف نے 8ارب سے زائد، شاہد خاقان عباسی نے 35 کروڑ اور یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ راجہ پرویز اشرف 32کروڑ ، سابق صدر ممنون حسین نے 30کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے تھے۔
اس کے بعد وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی شہباز شریف کے ذاتی گھروں کو کیمپ دفاتر ڈیکلیئر کرنے کے نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کے کرپشن کے پیسے کو سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈ کروزر میں منتقل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
Advertisementآپ نےشہبازشریف کےکرپشن کےپیسے کوسیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈکروزرمیں منتقل ہوتےہوئےدیکھا
وہ نوٹیفیکشن جسمیں اپنےذاتی گھروں کوکیمپ آفسسزڈیکلیئرکیاگیا۔اسکی سیکورٹی اوراخراجات بھی سرکاری خزانےسے
نوازشریف کےنااہلی کےبعدراوئونڈکو پھرسےسرکاری رہائشگاہ قراردیاگیا pic.twitter.com/Tajfl1hNRc
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 4, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News