Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں دھماکہ ، 2 افراد جاں‌ بحق جبکہ 12 زخمی

Now Reading:

کوئٹہ میں دھماکہ ، 2 افراد جاں‌ بحق جبکہ 12 زخمی
کوئٹہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں باچا خان چوک پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع  کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے دھماکا پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار پہنچ گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ سرچنگ میں مصروف ہے۔

Advertisement

کوئٹہ کے سول اسپتال اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں دھماکہ، 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی

اس موقع پروزیر دارخلہ بلوچستان ضیاء کانگو نے واقعہ کی مزیمت کرتے ہوئے  کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سخت سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی  ہدایات کردی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے پیں۔

Advertisement

سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ جائے دھماکہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد غزہ بندروڈ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کری گئی جبکہ فورسز دھماکے کی نوعیت سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر