Advertisement

معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدے پرخوشی ہے، وزیراعظم

معاشی ٹیم اور تاجروں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدے پرخوشی ہے۔

اسلام آباد میں تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں صنعت کے فروغ پر کام کر رہی ہے کیونکہ اس شعبے کی ترقی کے بغیر ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو عملی جامعہ نہیں پہنایا جا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری سے کہتا ہوں ہمارے پارٹنر بنیں مشکلات ختم کریں گے، تاجر برادری کو ہماری مدد کرنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لئے جراتمندانہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں کمی آئے گی۔

Advertisement

کاروباری وفد کا وزیراعظم کو خراج تحسین پیش

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپتال کیلئے اسکول کے بچوں اور معاشی ٹیم اور تاجروں نے میری بہت مدد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کےدوران تاجروں نے بتایا کہ ٹیکس سسٹم پر اعتماد نہیں ہے لیکن برا لگتا تھا کہ ملک قرضے لے رہا ہو اورحکمران عوام کے ٹیکس کا پیسا خرچ کریں کیونکہ قائد اعظم عوام کے ٹیکس کا پیساخود پر خرچ نہیں کرتے تھے اور ہمارے ہاں لوگ ٹیکس کےپیسے اپنی عیاشیوں پرخرچ کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں حکمرانوں کی جرات ہی نہیں کہ ٹیکس کا ایک پیسا غلط خرچ کرسکیں، ہم نے قائد اعظم کی سوچ نہیں اپنائی اس لیے حکمرانوں نے عوام کا پیسا خود پر خرچ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنا پیسا باہر رکھا اور عوام کے پیسے پر عیاشی کی لیکن ہمیں عوام کے پیسےکی قدر ہے، عوام کا پیسا عوام کیلئے ہے کیونکہ حکمران ٹیکس کے پیسے پر شاہانہ زندگی گزاریں تو کون ٹیکس دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
فیض آباد دھرنا فیصلے پرعمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وفاقی وزراء
Advertisement
Next Article
Exit mobile version